• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے استحکام کے لیے تطہیر جمہوریت ناگزیر ہے، جاوید جبار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کی ممتاز فارغ التحصیل طلبہ کی انجمن یونی کیرینز (انٹرنیشنل) کے زیراہتمام جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیا کے آڈیٹوریم میں اظہر عباس ہاشمی یادگاری لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر و وفاقی وزیر جاوید جبار نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے تطہیر جمہوریت ناگزیر ہے، جب تک جمہوریت میں جمہوری لوگ شفافیت نہیں لائیں گے اس وقت تک ملک ترقی بھی نہیں کر سکتا اجلاس سے یونی کیرینز انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے کہا پاکستان میں تعلیم اور شفاف جمہوریت کے فروغ کے لیے یونی کیرینز (انٹرنیشنل) اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، اس موقع پر پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے جاوید جبار، سابق رجسٹرار جامعہ کراچی اور شعبہ کیمیا کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ماجد ممتاز علی کو ان کی خدمات پر شیلڈز بھی دیں۔

تازہ ترین