• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل، انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کرافٹس ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل، انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کرافٹس ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،آرٹس کونسل انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل شاہد رسام نے بتایا ہے کہ آرٹس کونسل کی پرانی عمارت مکمل طور پر انسٹی ٹیوٹ کے لئے وقف کردی گئی ہے،جس پر رواں ماہ سے کام کا آغاز ہوجائے گا،آئندہ تین سالوں میںفائن آرٹ اینڈ پرفارمنگ کی یونیورسٹی کی طرف بڑھیں گے جہاںپر ہزاروں بچوں کو فائن آرٹ ،پینٹنگ،فیشن ڈیزائیننگ،تھیٹر ،فلم نیز آرٹ کے شعبے کی تعلیم و تربیت فراہم کی جائے گی۔
تازہ ترین