• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں سازش کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، وزیربلدیات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیربلدیات سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں لسانی بنیادوں پر سازش پھیلانے والوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، نوڈیرو میں شہید ہونے والے تین مزدوروں کی شہادت پر سیاست کرنے والے دراصل اس صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر بلدیات نے کہا کہ سندھی اور یہاں رہنے والی تمام قومیتیں ہمیشہ اس صوبے میں بھائی چارگی کے ساتھ رہ رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزری کے علاقے میں باجوڑ قومی جرگہ کے سربراہ روح الامین اور دیگر رہنمائوں سے ملاقات اور نوڈیروکے شہداء کی فاتحہ خوانی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر آغا رفیع اللہ، لیڈر کرم اللہ وقاصی، شاجہاں خان جبکہ باجوڑ قومی جرگہ کے محمد جمیل، محمد جمال، عمر دراز اور دیگر شامل تھے،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے باجوڑ قومی جرگہ کے سربراہ روح الامین نے کہا کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے،صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ اس سانحہ کی آڑ میں صوبہ سندھ میں سندھیوں اور دیگر قومیتوں میں نفرت کی آگ پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے لیکن انشاء اللہ باجوڑ کے باشعور عوام اور باشعور سندھی ان تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔
تازہ ترین