• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیداسرارعلی کی کتاب کی تقریب رونمائی، جسٹس محمد علی مظہر و دیگر کا خطاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے سینئرجج جسٹس محمدعلی مظہر نےکہا ہے کہ ایف آئی اے ایکٹ 1974کے قانون پر سیداسرارعلی کی کتاب سائبرکرائم، منی لانڈرنگ، وائٹ کالرکرائم، ایمیگریشن قوانین پر یہ کتاب بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے سابق ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے سیداسرارعلی کی کتاب کی مقامی ہوٹل میں تقریب رونمائی سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یہ کتاب سندھ ہائیکورٹ کی لائبریری میں ریفرنس کے لیے رکھی جائے گی ،تقریب سے سینئرقانون دان الیاس خان ایڈووکیٹ ،سپریم کورٹ بار کے سابق صدر منیراے ملک جسٹس(ر) ندیم اظہرصدیقی، جسٹس(ر) حسن فیروز، جسٹس(ر) قمرالدین وہرا، جسٹس(ر) محمودعالم رضوی نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین