• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقدام قتل کے نامزد ملزم کا پولیس مو بائل میں انتقال،اہلکار فرار ہو گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اقبال مارکیٹ پولیس نے اقدام قتل کےمقدمے میں نامزد ملزم بابو عبدالکریم اور بیٹے امین کی گرفتاری کے لیے ہفتے و اتوار کی درمیانی شب سائٹ ایریا میٹروول میں چھاپہ مار کر ملزم عبدالکریم کو گرفتار کر کے پولیس موبائل میں بٹھا لیا ، ملزم کے اہل خانہ نے پولیس سےکہاکہ وہ بزرگ اور دل کے مریض بھی ہے تاہم اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کرنا چاہا لیکن ملزم کی پولیس موبائل میں ہی طبیعت خراب ہو گئی جس پر علاقہ مکینوں نے موبائل ا ور اہلکاروں کو گھیر لیا اور فوری اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم ملزم نے پولیس موبائل میں ہی دم توڑ دیا ،جس پر اہلکار موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کاکہناہےکہ متوفی ملزم عبدالکریم گڈانی شپ یارڈ ایسوسی ایشن کا جنرل سیکریٹری تھا اور اس کے اور بیٹے کے خلاف اقبال مارکیٹ تھانے میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔
تازہ ترین