• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبا یونینز کا قومی سیاست میں بہت اہم کردار ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپوٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ طلبا یونینز کا قومی سیاست میں بہت اہم کردار ہے ، 1947 سے 1984 تک یونیورسٹیز میں باقاعدہ انتخابات کے نتیجے میں ملک کو صاف ستھری قومی قیادت میسر آتی رہی اور جب صدر ضیاء الحق کے دور میں طلبا یونینز پر پابندی عائد کی گئی تو لسانیت ، فرقہ واریت اور علاقائیت نے جنم لیا ۔ انہوں نے کہا کہ مارشل لاء کے ختم ہونے کے بعد جمہوری حکمران آتے رہے مگر یونینز پر پابندی بدستور برقرار رہی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہمدرد یونیورسٹی میں نوجوان پارلیمنٹرینز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے طلبا کی جانب سے منعقد کی گئی کو سرگرمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامات صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے مفید ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طلبا سیاست کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ عام کیا گیا ہے کہ ان تنظیموں کی وجہ سے پڑھائی متاثر ہوتی ہے ، لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں ، حالانکہ یہ باتیں سراسر غلط ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک طلبہ تنظیموں کے باقاعدہ انتخابات ہوتے تھے کالجز اور جامعات کا ماحول پر امن تھا ۔
تازہ ترین