• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے فیصلے پر امریکی، یورپی رہنماؤں کا تحفظات کا اظہار

میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شام اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے صدر ٹرمپ کے فیصلے پر امریکی، یورپی رہنماؤں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

امریکی کانگریس کا کہنا تھا کہ ہماری اتحادی اور ہمارے فوجی رہنما بھی یہ سمجھتے ہیں کہ شام اور افغانستان سے امریکی فوج نکال کر ہم تباہی کے راستے پر چلے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شام سے فوج نکالنے کا مطلب ہے کہ علاقے کی چابی روس کے حوالے کر دی جائے۔

اس موقع پر جرمن چانسلر انگیلا مرکل کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ایران اور روس کو خطے میں قدم جمانے کا موقع فراہم کرنے کے مترادف ہوگا۔

تازہ ترین