• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی کھلاڑی ٹینس ایونٹ کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (اے پی پی) 16ممالک کے غیرملکی کھلاڑی سید تجمل عباس آئی ٹی ایف پاکستان اور جونیئر رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ان میں چائنیز تائپے، فرانس، جرمنی، ہانگ کانگ، کویت، کوریا ، قازخستان، ملائیشیا، فلپائن، روس، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکی اور امریکا کے کھلاڑی شامل ہیں۔بوائز ایونٹ میں 22کھلاڑی شرکت کریں گے جس میں 2کھلاڑیوں کو خصوصی رعایت دی گئی ہے، تین کھلاڑیوں کو وائلڈ کارڈ انٹری موصول اور چار کھلاڑیوں نے کوالیفائنگ مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کوالیفائی کیا ہے ۔ خواتین کے مقابلوں میں 19کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے۔ افتتاحی تقریب پیر کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہو گی۔
تازہ ترین