• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ محمد بن سلمان کی مانچسٹریونائیٹڈ فٹبال کلب خریدنے میں دلچسپی

لندن (جنگ نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دنیا کے معروف ترین فٹ بال کلب مانچسٹریونائیٹڈ کے حصول میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وہ انگلش کلب کے موجودہ مالکان امریکا سے تعلق رکھنے والی ’’گلیزر فیملی‘‘ کو 3.8ارب برطانوی پائونڈ کی پیشکش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ گوکہ گلیزر فیملی نے کبھی کلب کی فروخت کا ارادہ ظاہر نہیں کیا لیکن مبصرین کے مطابق ان کیلئے اتنی خطیر رقم کی پیشکش در کرنا مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔ گلیزر فیملی نے کلب 14برس قبل 790ملین ڈالر میں خریدا تھا۔
تازہ ترین