• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب الوطنی ثابت کرنے کیلئے میڈیا کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں،ثانیہ

ممبئی (جنگ نیوز) بھارت میں ان دنوں جنگی جنون چھایا ہوا ہے۔ میڈیا نے ہر شہری کو اس قدر اشتعال دلادیا ہے کہ معقولیت کی بات کرنے والا کوئی بھی شخص انہیں وطن دشمن دکھائی دینے لگا ہے۔ سابق کرکٹر اور بھارتی پنجاب کے وزیر اسی بنا پر معروف ٹی وی شو سے نکالے گئے، اب عقل سے عاری چند لوگ عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے پیچھے پڑ گئے ۔ پلوامہ حملے کے بعد انہوں نے سماجی میڈیا پر محتاط ردعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پوسٹ ان لوگوں کیلئے ہے ، جو سوچتے ہیں کہ مشہور ہستیوں کے طور پر ہمیں کسی حملہ کی مذمت ٹویٹر اور انسٹاگرام پر کرنی چاہئے ۔ یہ ثابت کرنے کیلئے ہم محب وطن ہیں اور ہمیں ملک کی پروا ہے ، کیوں ؟۔آپ میں سے کچھ ایسے مایوس لوگ ہیں جو نفرت پھیلانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں ۔ ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ میں اپنے ملک کیلئے کھیلتی ہوں اور ملک کی خدمت کرتی ہوں ،میں اپنے سی آر پی ایف کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہوں ۔یہ ہمارے لیے سیاہ دن تھا، دعا ہے یہ دن ہمیں دوبارہ نہ دیکھنا پڑے۔کئی بھارتیوں کو ان کی امن کی اپیل پسند آئی اور انہوں نے روایتی انداز میں انہیں برا بھلا کہنا شروع کردیا ہے۔
تازہ ترین