• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپینش فٹبال: میسی نے بارسلونا کو جتوادیا،ریال میڈرڈ کو شکست

بارسلونا (نیوز ایجنسیز) اسپینش فٹ بال لیگ میں بارسلونا نے ریال ولاڈولڈ کلب کو زبردست مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا، لائنل میسی نے پنالٹی پر ایک گول کر کے ٹیم کو فتح دلوائی۔ اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے ریال والا ڈولڈ کو 1-0 گول سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، اس فتح کے ساتھ ہی بارسلونا نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری نمبر پر موجود اٹلیٹکو میڈرڈ پر 7 پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسری جانب ریال میڈرڈ کو ہوم گرائونڈ پر نسبتاً کمزور حریف گیرونا کے خلاف 2-1 سے غیرمتوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ناکامی کے بعد اس کے ٹائٹل جیتنے ک ی امیدوں کو زبردست دھچکا لگا ہے۔
تازہ ترین