• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچزویسٹ انڈین اسکواڈ میں تبدیلیاں

کنگسٹن (ایجنسیاں)کرکٹ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ابتدائی دو میچز کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ میں تبدیلیاں کر دیں ہیں، ایون لیوس، کیموپال اور روومان پاویل کی انجری مسائل کے باعث اسکواڈ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، تینوں کھلاڑی فٹنس مسائل کے باعث پہلے دو میچز سے باہر ہو گئے ہیں، جان کیمبل کی پہلی بار طلبی ہوئی ہے جبکہ کارلوس بریتھویٹ اور شیلڈن کوٹریل کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز 20 فروری سے ہو گا۔ اعلان کردہ اسکواڈ کپتان جیسن ہولڈر، فابین ایلن، دیوندرا بشو، کارلوس بریتھویٹ، ڈیرن براوو، جان کیمبل، شیلڈن کوٹریل، کرس گیل، شمرون ہٹمائر، ایشلے نرس، نکولس پوران، کیمار روئچ اور اوشین تھامس پر مشتمل ہے۔
تازہ ترین