• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی عدالت انصاف میں آج سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کی سماعت ہوگی

دی ہیگ (راجہ فاروق، نمائندہ جنگ) عالمی عدالت انصاف میں 18فروری سے 21مارچ تک بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت ہوگی۔ معروف قانون دان بیرسٹر خاور قریشی وزارت خارجہ سے ڈائریکٹر جنرل سائوتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل، اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان وفد کے ساتھ ہیگ پہنچ گئے، جبکہ ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر شجاعت علی راٹھور بھی اس کا حصہ ہوں گے۔ علاوہ ازیں پاکستان اور دیگر ممالک سے صحافیوں کی بھی بہت بڑی تعداد ہیگ پہنچ چکی ہے۔ یاد رہے بین الاقوامی نظریں اس کیس پر مرکوز ہیں۔

تازہ ترین