• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ اور روس کےدرمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات

میونخ(اے پی پی)جرمنی میں برطانیہ اور روس کےدرمیان ایک سال کے وقفے کے بعد اعلیٰ سطحی مذاکرات ہوئے ہیں۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ اور برطانوی وزیر برائے یورپ کی ملاقات میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان تقریباً ایک برس بعد پہلی مرتبہ اعلیٰ سطحی مذاکرات ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس برطانیہ میں ایک دوہرے روسی ایجنٹ کو کیمیائی زہر سے نشانہ بنائے جانے کے بعد مارچ 2018میں برطانیہ نے روس کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منجمد کر دیئے تھے۔
تازہ ترین