• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں کالج کے باہردو روز قبل حملے میں زخمی طالب علم چل بسا

لندن (پی اے ) برمنگھم میںدو روز قبل کالج کے قریب چاقو کے حملے میں زخمی ہونے والا طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے ہسپتال میں چل بسا۔16سالہ طالب علم پر ہائی گیٹ برمنگھم میں اس کے جوزف کیمبرین سکستھ فورم کالج کے باہر حملہ کیا گیا تھا۔ ویسٹ مڈ لینڈرز پولیس نے کہاکہ جمعہ کی شام 16سالہ لڑکے کا لائف سپورٹ سسٹم بند کر دیا گیا تھا۔اس کی موت کے وقت اس کی فیملی کے ارکان اس کے ارڈ گرد موجود تھے۔ اس پر حملے کےبعد 16سالہ لڑکے کواقدام قتل کےالزام میں چارج کر دیا گیا تھا۔جس کو پیر کو برمنگھم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے بتایا کہ حملے کے بعد سے طالب علم کومے میں تھالاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا ۔ چیف سپریٹنڈنٹ پولیس کینی بیل نے کہا کہ نائف کرائم میں ایک اور نوجوان کی زندگی کا خاتمہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ فیملی رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔ طالب علم کی یہ ہلاکت اس تشویش ناک صورت حال کا ثبوت ہے کہ ہماری کوئی بھی گلی اور سڑک چاقوئوں اور خنجروں سے محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو ایسےخطرناک اور تیز دھار آلات رکھنے سے روکنے کیلئے کردار ادا کرنا پڑے گا۔ 16سالہ لڑکے پر دو الزامات لگائے گئے ہیں جو طالب علم کی موت سے قبل عائد کیے گئے تھے۔
تازہ ترین