• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں پیلی جیکٹ والوں کے مظاہرے14ویں ہفتے میں داخل ہوگئے

پیرس (رضا چوہدری) فرانس میں مسلسل 14ویں ہفتے بھی پیلی جیکٹ مظاہرین نے احتجاج کیا، مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی جس کے نتیجے میں تین مظاہرین زخمی ہوگئے جب کہ36افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ حکومت کی طرف سے پُرتشدد مظاہرے روکنے کےلئے سخت قانون سازی بھی’’پیلی جیکٹ‘‘ مظاہروں کو نہیں روک سکی، گذشتہ ہفتے لیوں میں مظاہرین کے جھگڑے کے باعث امکان تھا کہ حکومت’’پیلی جیکٹ‘‘ مظاہروں کی اجازت نہیں دے گی۔ہفتے کے روز پیرس اور دیگر شہروں میںہزاروں پیلی جیکٹ مظاہرین نے صدر میکروں کی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا، مظاہرین نے دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ واضح رہے کہ پیلی جیکٹ مظاہرین صدر میکروں کی معاشی پالیسیوں کے خلاف17نومبر 2018 سے احتجاج کررہے ہیں۔
تازہ ترین