• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکھیں گے،یورپی یونین

میونخ(اے پی پی)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یورپ دباؤ کے باوجود ایران جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکھے گا گزشتہ سال سے ایران جوہری معاہدے کے خلاف دباؤ میں اضافہ ہوا ہے،اگر تین یورپی ممالک کی کوششیں نہ ہوتیں تو یہ معاہدہ ختم ہوگیا ہوتا۔یہ بات انہوںنے گزشتہ روز میونخ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اگر یورپی یونین، جرمنی، برطانیہ اور فرانس کی کوششیں نہ ہوتیں تو گزشتہ سال یہ معاہدہ ختم ہوگیا ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اور دیگر یورپی طاقتیں تمام دباؤ کے باوجود ایران جوہری معاہدے کی حمایت کو جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین