لندن(این این آئی) برطانیہ میں پیدا ہونے والی بچی خوش قسمت ترین بچی بن گئی۔بتایا جاتا ہے کہ برسٹل کے رہائشی میاں بیوی نے یورو ملینز لاٹری کا ٹکٹ خرید رکھا تھا جو گزشتہ دنوں عین اس روز کارگر ثابت ہوا جس روز ان کے ہاں بیٹی نے جنم لیا اور وہ 10لاکھ پونڈکی لاٹری جیت گئے۔برسٹل کے رہائشی جوڑے کا کہنا ہے کہ ’’ہمارے لیے ہماری بیٹی بہت خوش قسمت ثابت ہوئی ہے۔ ہمارے لیے لاٹری جیتنے کی خوشی کا اس سے بہتر موقع اور کوئی نہیں ہو سکتا تھا۔بیٹی کی خوشی کے ساتھ اتنی بڑی رقم ملنے کے بعد ہم محسوس کر رہے ہیں جیسے ہمیں زندگی کی تمام خوشیاں مل گئیں ہوں۔ اب ہم ایک بہترین گھر خرید سکتے ہیں جہاں ہم اپنی بیٹی کی اچھے طریقے سے پرورش کریں گے۔