• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ قانون سے بالاتر نہیں، نینسی پلوسی

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کو بنیادی آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ قانون سے بالاتر نہیں ہیں۔امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر ننسی پلوسی نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کے تعلق سے ٹرمپ کے اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ایک ایسے بحران کا بہانہ بناکر ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے جو ملک میں پایا ہی نہیں جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اپنے اس اعلان کے ذریعے دفاعی بجٹ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کوشش کررہے ہیں کہ وہ جو کچھ قانونی طریقے سے حاصل نہیں کرسکے ہیں اب اس طرح سے حاصل کریں۔ننسی پلوسی نے کہا کہ حالات کا جائزہ لئے بغیر ایمرجنسی کا نفاذ بنیادی طور پر طاقت کے توازن کو تبدیل کرکے رکھ دے گا۔ انہوں نے ریپبلیکن ارکان سے کہا کہ وہ ملک کے آئین کو بچانے کے لئے ڈیموکریٹ ارکان کا ساتھ دیں۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے پراسیکیوٹر خاویر بیسرا نے میکسیکو کے ساتھ امریکہ کے مشترکہ سرحدی علاقوں میں ہر طرح کی ایمرجنسی کو مسترد کردیا اور کہا کہ ٹرمپ کے پاس اس طرح کے مسئلے پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
تازہ ترین