• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک، سعودیہ سمیت تیسرے فریق کو اسٹریٹجک پارٹنر بنانے پر بات ہوسکتی ہے، چین

اسلام آباد(جنگ نیوز) چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ بن سکتا ہے،اقتصادی راہداری نئے مرحلے میں داخل ،اب خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جائینگے ۔جیو نیوز کے پروگرام ʼجیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیف آف مشن چین کا کہنا تھا کہ سی پیک تیسرے فریق کی شمولیت کے لیے کھلا پروگرام ہے اور تیسرے فریق کو سی پیک کا حصہ بنانے پر چین کو کوئی تحفظات نہیں۔چاؤ لی جیان نے کہا کہ تیسرے فریق کو اسٹریٹجک پارٹنر بنانے پر پاک چین بات ہو سکتی ہے جب کہ تیسرے فریق کی شمولیت کو ممکن بنانے پر پاک چین مذاکرات جاری ہیں۔چاؤ لی جیان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک اب نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، پہلے پانچ سال جلد مکمل ہونے والے منصوبے تھے اور اب نئے مرحلے میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جائیں گے۔ دفاعی امور کے ماہر مشاہد حسین سید نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب گوادر میں ایشیا کی سب سے بڑی آئل ریفائنری قائم کرےگا جس پر 10 ارب ڈالرز لاگت آئے گی، دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اقتصادی تعاون پہلی بار قائم ہو رہا ہے۔

تازہ ترین