• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی زمین دوسرے ملک کیخلاف استعمال ہونے سے روکنی چاہیے، مشاہدحسین

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سینیٹر مشاہد حسین سید کے ٹویٹ پر جوابی ٹویٹ میں انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کچھ لوگوں کو ہندوستان امیگریشن آفر نہیں کر رہا ہے ورنہ ہماری جان چھوٹ جائے، کتنا ہائوس ان آرڈر کریں، آپ نے وزیر خارجہ بننا ہے نہ آپ کی اقدامات سے تسلی ہونی ہے۔ مشاہد حسین سیدکو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نےکہا برائے مہربانی آپ سینیٹ کے خرچہ پر دوروں سے احتراز کریں، تعجب ہے آپکو کشمیر پر نمائندگی کا کہا گیا، آپکی خدمت کا شکریہ، قبل ازیں مشاہد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا پاکستان کو بھی اپنا ہاؤس ان آرڈر کرنا چاہیے اور اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، بالخصوص ایران کی حالیہ شکایت کے تناظر میں جوگزشتہ نومبر میں پانچ ایرانی سپاہیوں کی رہائی سے متعلق ہے جن کو پاکستانی سرزمین پر دہشت گرد گروپوں نے اغوا کیا اور قید کر لیا۔

تازہ ترین