• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سے پرجوش تعلقات جنرل قمر جاوید باجوہ کا اہم کردار

اسلام آباد(طاہر خلیل) سعودی عرب سے تعلقات کو موجودہ پرجوش اور سرگرم سطح پر لانے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اہم کردار ہے اور اس میں پاکستان میں سعودی عرب کے تعینات سفیر نواف سعید المالکی کا بھی بڑا حصہ ہے، جو سفیر بننے سے پہلے پاکستان میں سعودی عرب کے ملٹر ی اتاشی تعینات تھے جس وجہ سے ان کے جنرل راحیل شریف اور جنر ل قمرجاوید باجوہ سےقریبی مراسم ہیں،پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے کے لئے سعودی عرب کے خطیر امدادی پیکیج کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے اٹھارہ،انیس ستمبر دوہزار اٹھارہ اور پھر تیئس،چوبیس اکتوبر دوہزار اٹھارہ کو یکےبعددیگرے دو دورےکئے۔اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم نے پہلا غیرملکی دورہ سعودی عرب کا شیڈول کیا جہاں نہ صرف ان کا والہانہ استقبال ہوا بلکہ پاکستان کی خستہ حال معیشت کی بحالی کےلئے مجموعی پانچ سال پر مشتمل بارہ ارب ڈالر کے پیکیج سے نوازا گیا۔اس میں فوری طور پر تین ارب ڈالر کیش اور تین ارب ڈالر تین سال کے ادھار تیل کی فراہمی شامل تھی، سعودی عرب کے اس پیکیج سے یقیناً قومی معیشت کو اپنےپائوں پر کھڑا کرنے کا اہتمام ہوا ،پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سبق آموز دوستی کی استواری میں آرمی چیف جنرل باجوہ نے پس پردہ قابل تحسین کردار ادا کیا ۔
تازہ ترین