• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنا ٹک:خاتون اسکول ٹیچر کی ’’پاکستان سے محبت ‘‘ پر انتہا پسند بھارتی مشتعل، گھر نذر آتش

کراچی(نیوزڈیسک) بھارتی ریاست کرنا ٹک میں ایک خاتون اسکول ٹیچر کی ’’پاکستان سے محبت ‘‘ انتہا پسند بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھائی اور مشتعل ہجوم نے خاتون ٹیچر کا گھر نذر آتش کردیا۔ تفصیلات کےمطابق بیلگاوی کے شیوا پورا نامی علاقے میں رہنے والی زلیخا نذیر نامی ایک ٹیچر نےہفتے کو فیس بک پر اپنا اسٹیٹس ’پاکستان زندہ باد‘ رکھ دیا جس سے ناراض مقامی لوگوں نے آس پاس کے گاؤں والوں کے ساتھ مل کر رات کے وقت زلیخا کے گھر کو نذر آتش کردیا،پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔بعد ازاں پولیس نے مشتعل ہجوم کو گرفتار کرنے کے بجائے زلیخا کے خلاف کیس درج کرکے اسے ہی گرفتار کرلیا ۔
تازہ ترین