• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کو عوام نے منتخب کیا تو اقتدار منتقل کردینگے، اشرف غنی

 کراچی (نیوز ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو مشورہ کیا ہے کہ وہ طالبان کو اقتدار حاصل کرنے کیلئے صرف انتخابات کا سہارا لینا چاہئے، ان کا کہنا ہے کہ اگر طالبان کو عوام نے منتخب کیا تو اقتدار ان کے حوالے کرنے میں ہمیں خوشی ہوگی، طالبان اشرف غنی کی حکومت کو کٹھ پتلی حکومت قرار دیتے ہیں، دوسری جانب افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ ے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان پاکستان میں غیر طے شدہ امن مذاکرات سے افغانستان علاقائی دشمنیوں کی لپیٹ میں آسکتا ہے، پڑوسی ممالک اور دیگر ریاستیں افغانستان میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے کی کوششوں میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے جرمنی کے شہر میونخ میں سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ انہیں افغانستان کی عوام نے براہ راست منتخب کیا ہے۔
تازہ ترین