• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں طالبان اور امریکی وفد کی ملاقات منسوخ

اسلام آباد (این این آئی) افغان طالبان نے پاکستان میں امریکی وفد کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی منسوخی کی تصدیق کر دی ہے ۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ طالبان کے سیاسی نمائندے اقوام متحدہ اور امریکی پابندیوں کی وجہ سے سفر نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے یہ ملاقات ملتوی کر ناپڑی ۔انہوں نے کہا کہ طالبان ملاقات کی اس منسوخی کی ذمہ دار نہیں ہیں کیونکہ طالبان نے اس ملاقات کیلئے تیاری کی تھی ۔انہوں نے ان رپورٹس کو مسترد کر دیا جس میں کہاگیاکہ یہ ملاقات طالبان نے منسوخ کی ہے ۔ یاد رہے کہ طالبان نے امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اور وزیر اعظم پاکستان اور امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد سے اسلام آباد میں 18فروری کو ملاقات کی تصدیق کی تھی۔
تازہ ترین