• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے پسندیدہ ملک کا درجہ ختم کرنیکا نہیں بتایا ، مشیر تجارت

اسلام آباد(خبرایجنسی) وزیراعظم کےمشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ بھارت نے تجارت کیلئے پاکستان کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ ختم کرنے سے آگاہ نہیں کیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا موسٹ فیورٹ نیشن (ایم ایف این) اسٹیٹس ختم کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم ہم بھارت سے اس معاملے پر بات کرسکتے ہیں۔مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان اس معاملے کو مختلف فورمز پر اٹھا سکتا ہے اور پاکستان اس مسئلے کو ورلڈ ٹریڈ فورم پر بھی اٹھا سکتا ہے، پاکستان اور بھارت دونوں ورلڈ ٹریڈ فورم کے رکن ہیں۔
تازہ ترین