• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد کو خطے اور کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خطے کی صورتحال بشمول مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا ہے۔ پاکستان نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ اس کا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حالیہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور بھارتی حکام کی جانب سے بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ سفارتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے وفود کی سطح پر ایک دوسرے کو اپنے اپنے متعلقہ خارجہ امور پر بریف کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی معاونت سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی اور کشمیر کی صورتحال پر موقف پیش کیا۔ ولی عہد شہزادہ کو بتایا گیا کہ پاکستان دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل ہوگا اور پاکستان کشمیر سمیت ہر مسئلے کے حل کیلئے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے کیلئے کہتا رہا ہے۔ بدقسمتی سے بھارت اپنے مسائل پر سیاسی فوائد کے حصول کیلئے اسے بیرونی معاملات سے جوڑ رہا ہے۔ پاکستان نے کشمیر اور دیگر ایشوز پر پاکستانی موقف کو سمجھنے پر سعودی شاہی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین