• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سعودی تعلقات ہر آنیوالے دن میں مضبوط ہو رہے ہیں، نور الحق قادری

کراچی (جنگ نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نےکہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آنے والے دن میں مضبوط ہو رہے ہیں، دونوں ملکوں کے عوام اور حکومت کے مابین خاص محبت و تعلق پایا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان اس تاریخی مذہبی یگانگت کے اس رشتے میں جڑے ہوئے ہیں جو نازک حالات اور مختلف آزمائشوں کے نشیب و فراز میں نہ صرف مستحکم ہے بلکہ ہر آنے والے دن میں یہ رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور شاہی خاندان کیلئے عزت و احترام تمام پاکستانیوں کے دلوں میں موجود ہے کیونکہ وہ پوری دنیا کے لاکھوں مسلمانوں کی مقدس مساجد کے رکھوالے اور حج و عمرہ کے امانت دار ہیں ۔
تازہ ترین