• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی جانب سے مردوں کو خواتین رشتہ داروں کی نگرانی کی اجازت دینے والی اپلیکیشن کا دفاع

کراچی (نیوز ڈیسک) سعوی عرب نے اینڈرائیڈ اور ایپل اسمارٹ فونز کیلئے دستیاب ایک ایسی اپلیکیشن کا دفاع کیا ہے جس میں سعودی عرب میں مردوں کی جانب سے خاتون رشتہ داروں کی نگرانی کی جاسکتی ہےجبکہ رائٹس گروپس اور امریکی قانون ساز نے اپلیکیشن فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی کی کمپنیوں پر تنقید کی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایبشر ایپ سوسائٹی کے تمام ارکان کیلئے خدمات فراہم کرتی ہے جن میں خواتین، عمر رسیدہ افراد اور مخصوص ضرورتوں کے افراد شامل ہیں۔ یہ فری اپلیکیشن اینڈرائیڈ اور ایپل اسمارٹ فونز پر دستیاب ہے اور صارفین کو پاسپورٹ کی تجدید، ویزا اور دیگر الیکٹرانگ خدمات میں آسانی فراہم کرتی ہے۔
تازہ ترین