• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”دِل کیا کرے “ میں خاموش محبت کا نیا موڑ! سیریل کی نئی قسط آج ”جیوٹی وی“ پر دیکھیں

کراچی (محمد ناصر) جیو ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ”دِل کیا کرے “ میں اب خاموش محبت اور آزمائش کا نیا موڑ آگیا ہے۔ ڈرامے کی ساتویں قسط میں ناظرین دیکھیں گے کہ رومیسا کو پہلے اپنی بیٹی فریال کی بربادی کا دُکھ کھائے جارہا تھا اور اب ارمان کی خاموش چاہت بھی اُسے مزید جلا رہی ہے۔ شادی کے بعد ایمی پہلی بار اپنے شوہر سعدی کے ساتھ گھر آتی ہے لیکن باتوں ہی باتوں میں دِل میں چھپی محبت ارمان کی باتوں سے چھلک جاتی ہے۔ مہرین جبار کی ڈائریکشن میں بننے والی اِس قسط میں ایک ایسی صورتحال بھی آتی ہے جب رومیسا طنز کے تیر ایمی پر برساتی ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیا ارمان کی خاموش محبت اب سب پر آشکار ہونے والی ہے اور اگر ایسا ہوا تو یہ کہانی کس کیلئے آزمائش بنے گی؟۔ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی مقبول سیریل پیر کی رات 8 بجے جیو ٹی وی سے نشر کی جائے گی۔
تازہ ترین