• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیفل گوٹھ میں دوستوں کی فائرنگ، دوست کو قتل کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سیفل گوٹھ میں دوستوں نے فائرنگ کر کے ایک دوست کو قتل اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سیفل گوٹھ سے ایک نوجوان کی گولی لگی لاش اور ایک زخمی نوجوان کو اسپتال لایا گیاجہاں پر مقتول کی شناخت غلام رسول کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی کی سنی کے نام سے ہو ئی ،پولیس نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کرتے ہو ئے زیر علاج سنی سے بیان لیا جس نے انکشاف کیا کہ مقتول غلام رسول ،زاہد ،بلال اور میں ایک ساتھ تھے کہ اچانک نشے کی حالت میں کسی بات پر زاہد کی مقتول غلام رسول سے تلخ کلامی ہو گئی جس پر زاہد نے فائرنگ کر کے غلام رسول کو قتل کردیا ،بعدازاں دونوں دوست زاہد اور بلال نے لاش کو سیفل گوٹھ میں پھینک دیا ،لیکن ان کو ڈر ہوا کہ بات باہر نہ نکل جائے لہذا مجھے بھی گولی مار دی ،ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہو ئے دونوں ملزمان بلال اور زاہد کو گرفتار کر کے آلہ قتل نائن ایم ایم پستول برآمد کرلی ہے ،انہوں نے کہا کہ ملزم زاہد کا آبائی تعلق نواب شاہ سے ہے اور ملزم سائٹ سپر ہائی وے پولیس کو ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب بھی تھا،جبکہ ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جا رہا ہے۔
تازہ ترین