• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن کا پاسپورٹ اصلی قرار‘رپورٹ عالمی عدالت میں پیش

لندن(جنگ نیوز)بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کیس میں بھارت کیلئے مشکلات بڑھنے لگیں، برطانوی ادارے نے کلبھوش کا پاسپورٹ اصلی قرار دے دیا۔ایک برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کلبھوشن کی جعلی شناخت کیلئے بھارت نے اصل پاسپورٹ جاری کیا، حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاسپورٹ بھارتی حکومت کا جاری کردہ ہے۔کلبھوشن جادیو نے جعلی شناخت اپنا کر حسین مبارک کے نام سے سفر کیا، حسین مبارک پٹیل کا پاسپورٹ اصلی جبکہ شناخت جعلی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے برطانوی ادارے کی رپورٹ عالمی عدالت میں پیش کر دی ہے۔
تازہ ترین