• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن کیس،عالمی عدالت میں آج سماعت شروع ہوگی

اسلام آباد،دی ہیگ (این این آئی)عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت آج پیر18 فروری سےشروع ہوگی، پہلے دن بھارت دلائل کا آغاز کریگا،انیس فروری کو پاکستان کی طرف سے جواب دیا جائےگا،عالمی عدالت سماعت مکمل ہونے کےبعدفیصلہ تین سے چار ماہ تک سنا ئے گی،سفارتی ذرائع نےبتایا ہے کہ اس مقدمے میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد نمائندگی کیلئے ہیگ پہنچ چکاہےجس کی قیادت اٹارنی جنرل آف پاکستان کریں گے،دفتر خارجہ، وزارت قانون کےنمائندےبھی اس میں شامل ہیں،سفارتی ذرائع کےمطابق پاکستان پر امید ہے کہ عالمی عدالت انصاف کافیصلہ اس کےحق میں آئیگا ،پاکستان عالمی عدالت انصاف کےفیصلہ پرمکمل عملدر آ مدکریگا،بھارتی جواب میں پاکستان جواب دیگا جس کے بعد دونوں ممالک کی طرف سے جواب الجواب دیاجائیگا، پا کستا ن کی جانب سےسابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی عالمی عدالت میں ایڈہاک جج کےفرائض سرانجام دیں گے، سفا ر تی ذرائع کےمطابق بھارت نے اب تک بحریہ کے حاضر سروس افسر کمانڈر کلبھوشن یادیو کی ریٹائرمنٹ کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا اور نہ ہی اس بات کا کوئی تسلی بخش جواب دیا ہے کہ کمانڈر کلبھوشن یادیو کے پاس حسین مبارک پٹیل کے نام کا پاسپورٹ کہاں سے آیا،اس پاسپورٹ پر اس نے سترہ مرتبہ بھارت سےباہرسفر کیا اور ایک بار پاسپورٹ کی تجدید بھی کروائی گئی، سفارتی ذرائع کے مطابق اس معاملے میں بھارت بطور ریاست ملوث ہے،بھارت چاہتا ہے کہ مقدمہ ختم کر کے رہا کر کے واپس بھیج دیا جائے،بھارت کلبھوشن کی بریت رہائی اور واپسی مانگتا ہےاگر بھارت کو یہ نہیں ملتا تو پاکستان کی جیت ہو گی،دوسری جانب بھارتی جاسوس حاظر سروس کمانڈر کلبھوشن یادیوکے حوالے بھارت پاکستانی سوالوں کے جواب نہ دے سکا۔
تازہ ترین