• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی میڈیکل ہسٹری کا جائزہ، دوائیاں تبدیل نہیں کی گئیں، میڈیکل بورڈ

لاہور(نیوز ایجنسیاں )جناح اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کے میڈیکل بورڈ نے انکی تمام میڈیکل ہسٹری کا جائزہ لیا جسکے بعد آج حتمی رائے سامنے آنے کی توقع ہے۔سابق وزیراعظم سے سروسز اسپتال، پی آئی سی اور لندن میں علاج کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں جو انہوں نے فراہم کیں جسکے بعد میڈیکل بورڈ نے اس کا جائزہ لیا۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عارف تجمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کے کچھ ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور انکی طبیعت ٹھیک ہے اور انہیں دی جانے والی دوا میں تبدیلی کی ضرورت نہیں۔نواز شریف کو علاج اور رہائش کی جگہ سے کوئی تکلیف نہیں، ڈاکٹروں کی ٹیم نے انکی کیس ہسٹری کا جائزہ لے لیا ہے۔ نواز شریف کا پرانے ڈیٹا سمیت پی آئی سی اور سروسز کا ڈیٹا مل گیا ہے، کسی رپورٹ کے بارے میں کارڈیالوجسٹ بہتر آگاہ کرسکتے ہیں اور ممکن ہے کہ ( آج ) پیر تک میڈیکل بورڈ اپنی حتمی رائے دے۔
تازہ ترین