• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں،میلے میں جھولا ٹوٹ گیا، نو جوان جاں بحق، 2 آپریٹر زگرفتار

کہروڑپکا ( نمائندہ جنگ) لودھراں میں میلے میں جھولا ٹوٹنے سے ایک نو جوان جاں بحق ،2زخمی ،مالک فرار2 آپریٹر گرفتار،زخمیوں کو ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ،تفصیل کے مطابق موضع برہان پور میں بابادلن شہیدکے سالانہ عرس پر میلہ میں ریل گاڑی جھولا نصب کرکے بچوں کو تفریح مہیا کی جا رہی تھی کہ اچانک جھولاٹوٹ گیا اور اس کا ایک حصہ جس پر کاشف و دیگر سوار تھے نیچے آ گرےکاشف کو سر میں شدید چوٹ آگئی جبکہ ظفر اور شاہد بھی زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکار کاشف کو طبی امداد کیلئے لے جا رہے تھے کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ ظفر اورشاہد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا ،اطلا ع ملتے ہی ڈی پی او لودھراں ملک جمیل ظفر موقع پر پہنچ گئے، ایس ایچ او صدر نے جھو لا آپریٹرز نوید اورغلام عباس کو گرفتار کر لیا جبکہ جھولے کا مالک موقع سے فرار ہو گیا ، ڈی پی او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میلے کی کوئی اجازت نہ لی گئی تھی اورنہ ہی انتظامیہ کو اس حوالے سے مطلع کیاگیا تھا ،میلہ آرگنائزر اللہ ڈتہ کانجو اور جھولا مالکان کے خلاف مقدما ت درج کئے جائیں گے ۔
تازہ ترین