• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے کشمیریوں کے حق میں بیان دینے پر طاہرالقادری کا ویزہ روک لیا

لاہور(آئی این پی) کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں بیان دینے پربھارت نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا ویزہ روک لیا۔تفصیل کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس کے بعد معروف مذہبی اسکالراورتحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا ویزہ روک لیا ہ انہیں بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی طرف سے دعوت دی گئی تھی، ڈاکٹر طاہر القادری کو معروف بھارتی مذہبی شخصیت قلب جاوید کے ذریعے دعوت نامہ دیا گیا تھا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کا یہ دورہ پاک بھارت خیرسگالی، اعتمادسازی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تھا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے دو ہفتے کے دورہ کے دوران لکھنو، کولکتہ، اجمیرشریف، دہلی اوراحمدآباد میں مختلف تقریبات سے خطاب اورقرآن انسائیکلیو پیڈیا کی تقریب رونمائی سے خطاب کرنا تھا۔
تازہ ترین