• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنسی کا نفاذ ٹرمپ کے گلے پڑگیا،عدالتی کارروائی کا سامنا

واشنگٹن (ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان ان کے گلے پڑگیا اور اب پیچیدہ صورتحال کا سامنا ہے انہیں اپنے فیصلے پر عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ ان کی انتظامیہ اس مقدمے کا سپریم کورٹ میں کامیابی سے دفاع کر لے گی۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے پریس ریلیز میں امریکی صدر کی جانب سے جنوبی سرحد پر ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کے ایک گھنٹے بعد ہی امریکی سول لبرٹیز یونین نے اس فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ جنوبی سرحد پر بارڈر سیکیورٹی اور انسانی بحران کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر نیشنل سیکیورٹی کو خطرہ ہے جس کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین