• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں ایک ہزار امریکی فوجیوں کی کمی کا امکان

عمان (ایجنسیاں) امریکی جنرل نے کہا ہے کہ اگرچہ ابھی امن سے متعلق مذاکرات تک نہیں پہنچے ہیں لیکن نئے کمانڈر کی کارکردگی ڈرائیو کے حصے کے طور پر افغانستان میں امریکا اپنی فوجی استطاعت کو کم کرسکتا ہے اور یہ کمی ایک ہزار فوجیوں تک ہوسکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل جوزف ووٹل نے عمان کے دورے کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ ’یہ کچھ ایسا ہے، جو انہوں نے وہاں شروع کیا اور یہ دیکھ رہے ہیں ہم کس طرح موثر اور فعال ہوسکتے ہیں‘۔جنرل اسکاٹ ملر کا فیصلہ برسوں بعد اس تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے جس میں امریکی صدر کے طریقہ کار کے تحت امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کو روکنے کی کوشش کی گئی تھی۔
تازہ ترین