• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ، کمسن لڑکی کے ریپ پر پادری کو 20سال قید

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ریاست کیرالا میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے کمسن لڑکی کے ریپ کا الزام ثابت ہونے پر پادری کو 20سال قید کی سزا سنادی ۔ بھارت میں کسی بھی پادری کو ریپ کے جرم میں یہ پہلی سزا ہے۔ 2017میں بچوں کے تحفظ کیلئے بنائی گئی ہیلپ لائن کو یہ اطلاع ملی تھی کہ ایک چرچ کے تحت چلنے والے ہسپتال میں ایک کم عمر لڑکی نے بچے کو جنم دیا ہے۔پولیس کوتفتیش سے پتہ چلا کہ روبن نامی پادری نےجو اس وقت چرچ کے منتظمین میں شامل تھا، نابالغ لڑکی کے ساتھ ریپ کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ کو شدید دباؤ کا سامنا تھا ۔ پراسیکیوٹر عدالت میں لڑکی کا برتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنے میں کامیاب رہے جس کے مطابق ریپ کے وقت وہ نابالغ تھی۔
تازہ ترین