• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی کرائون پرنس کو 21گن سیلوٹ خصوصی پذیرائی کا آئینہ دار

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان میں سعودی ولی عہد وزیراعظم‘ وزیر دفاع پرنس محمد بن سلمان کا شاہانہ استقبال کیا گیا۔ حکومت پاکستان کے متعلقہ اداروں نے اُنہیں نورخان ائر بیس پر سربراہ حکومت کی بجائے سربراہ مملکت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا۔ سربراہ حکومت کو غیر ملکی دورے کے دوران بین الاقوامی سفارتی آداب اور انٹرنیشنل پروٹوکول کے مطابق میزبان ملک 19 توپوں کی سلامی دیا کرتا ہے لیکن برادر ملک سعودی عرب کے کرائون پرنس کو 19 توپوں کی سلامی کی بجائے 21توپوں کی سلامی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین