• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی میڈیا کی بوکھلاہٹ، لال مسجد کے مرحوم خطیب عبدالرشید غازی کوپلوامہ حملے کا ذمہ دار قرار دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں اندھا ہوگیا، لال مسجد کے سابق خطیب مرحوم عبدالرشید غازی کو پلوامہ حملے کا مرکزی ملزم قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پلوامہ حملے کا مرکزی ملزم عبدالرشید غازی ہے اور ان کا ٹھکانہ معلوم کرلیا گیا ہے،بھارتی ٹی وی نے عبدالرشید غازی کی تصویر بھی جاری کی، ٹوئٹر پر ایک پاکستانی صارف نے اس کے جواب میں لکھا کہ عبدالرشید غازی لال مسجد آپریشن میں مارے جاچکے ہیں جس کے بعد بھارتی ٹی وی نے فوراً ہی ٹوئٹر پر سے عبدالرشید غازی کی تصویر اور مذکورہ خبر ہٹالی، انڈیا ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ عبدالرشید غازی نے حال ہی میں 70نوجوانوں کو بھرتی کیا تھا جس میں پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے پر حملہ کرنے والا نوجوان احمد ڈار بھی شامل تھا ۔   
تازہ ترین