• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"اھلاً و سھلاً سمو ولی العھد بین اھلک ووطنک" فوادچوہدری کا ولی عہد کی آمد پر ٹوئٹ

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اطلاع اپنی ٹویٹ کے ذریعے دی اورسعودی ولی عہدکو "اھلاً و سھلاً سمو ولی العھد بین اھلک ووطنک"کہتے ہوئے منفرد انداز میں خوش آمدید کہا۔اتوار کو جونہی سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستان میں داخل ہوا توچوہدری فواد حسین نے ٹویٹ کے ذریعے اس کی اطلاع دی اور پرجوش انداز میں یہ بھی بتایاکہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کاپاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی شایان شان استقبال کیاگیا اور دفاع پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے حامل پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔
تازہ ترین