• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچی زخمی ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے کورنگی اور شاہ فیصل کالونی کو ملانے والے پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے40 سالہ عبدالقیوم ولد عبدالسلام نامی شخص جاں بحق ہوگیا ، اطلاع پر پولیس نےموقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش کوضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا، پولیس نے بتایا کہ عبدالقیوم کورنگی کی جانب آرہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ، ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا شاخسانہ معلوم ہوا ہےتاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے ، مقتول لانڈھی بابر مارکیٹ کا رہائشی جبکہ کورنگی کی مقامی فیکٹری میں کام کرتا تھا ، شارع نور جہاں کے علاقے غریب نواز کالونی میں گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ب12سالہ بچی ندا دختر نذیر زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔
تازہ ترین