• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نان فائلر کو 1300سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی اجازت کے اعلان کے باوجود پنجاب میں عملدرآمد نہیں ہو سکا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ ) حکومت کی طرف سے نان فائلر کو 1300سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی اجازت دینے کے اعلان کے باوجود اس پر پنجاب میں عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے ، ایکسائز ذرائع کے مطابق بعض شہریوںکے ٹیکس ریٹرنز جمع کروائے بھی 8ماہ گزر چکے ہیں مگر ان کا نام ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ (اے ٹی ایل) لسٹ میں نام نہیں آسکا ہے ، ایسے شہریوں کا نام مارچ میں اے ٹی ایل لسٹ میں آنے کی توقع ہے ، ایکسائز حکام کے مطابق حکومت نے مالیاتی اصلاحات بل کے دوران حکومت نے اعلان کیا تھا کہ نان فائلر کو 1300سی سی کی گاڑی اپنے نام رجسٹریشن کروانے کی اجازت ہو گی مگر اس پر تاحال ایکٹ نہیں بن سکا ہے جس کے نتیجہ میں ایسے شہری جو کہ نان فائلر ہیں وہ اپنے نام گاڑی رجسٹرڈ نہیں کرواسکتے۔
تازہ ترین