• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف پاکستان ٹیم میں کھیل سکتا ہے، حسن علی

پشاور زلمی کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے حارث رؤف اچھا ٹیلنٹ ہیں، حارث رؤف کی بولنگ میں پیس اور سوئنگ ہے، وہ بہت اچھا بولرہے، وہ پاکستان ٹیم میں کھیل سکتا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں حسن علی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے میں اُنھیں بہت مدد ملی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل ایمرجنگ ٹیلنٹ کے لیے بہت اچھا پلیٹ فارم ہے، پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کو بہت ٹیلنٹ ملا اور آئندہ بھی ملے گا۔


واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں حسن نے تباہ کن اسپیل کرکے لاہور قلندرز کے ہوش اڑادیے، حسن علی نے اپنی جارحانہ بولنگ سے چار وکٹیں حاصل کیں اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تازہ ترین