• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی پیکیج ملکی ترقی اورخوشحالی کاضامن ثابت ہوگا،گورنرپنجاب

لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سعودی معاشی پیکج پاکستان کیلئے تحفہ ہے جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا ۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے محبت اور بھائی چارے کی نئی مثال قائم کردی ہے ۔سعودی سر مایہ کاری سے پاکستان کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور بے روزگاری جیسے مسائل سے بھی نجات حاصل کر نے میں مدد ملے گی ۔ پاکستان کی ترقی اور استحکام ملک دشمن طاقتوں کو ہضم نہیں ہو رہا مگر ہم ملک دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی ایمانداری اور گڈ گورننس کی وجہ سے دنیا پاکستان کے قریب آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کیلئے بڑے بھائی کا کردار اد اکیا ہے اور آج پاکستان کا بچہ بچہ سعودی عرب کیساتھ تعلقات پر فخر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کو چھت فراہم کرینگے۔ سعودی عرب ہی وہ واحد ملک ہے کہ جب بھی پاکستان پر کوئی مشکل وقت آیا توسب سے پہلے سعودی عرب نے آگے بڑھ کر پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور اربوں ڈالرز کی پاکستان میں سر مایہ کاری بھی سعودی عرب کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے ۔
تازہ ترین