• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاد اور ایمان کی روح ہے،علماء

لاہور (نمائندہ جنگ ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم ،مولانا خالد محمود ، قاری ظہورالحق، مولاناسعید وقار نے ادار ۃ الفرقان بندروڈ لاہور میں تین روزہ ختم نبوت کورس کی افتتاحی نشست سے لیکچرز دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبوت اور رسالت کا روشن سلسلہ حضرت آدم ؑ سے شروع ہو کر حضور خاتم النبیین حضرت محمد رسول ؐ پر ختم ہوگیا۔ آپ ؐکے بعدکوئی شخص منصب نبوت پر فائز نہ ہوگا اور آپ ؐ کی رسالت و نبوت کادور قیامت تک رہیگا۔ قرآن و سنت کی روشنی میں اس کو’’ عقیدہ ختم نبوت‘‘ کہتے ہیں ۔یہ عقیدہ دین اسلام کی بنیاد اور ایمان کی روح ہے ۔اور ملت اسلامیہ کی وحدت کا راز بھی تا قیامت اسی عقیدہ میں پنہاں ہے ۔
تازہ ترین