• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی جمعیت اہلحدیث لاہورکے نئے عہدیداروں نے حلف اٹھالیا

لاہور (نمائندہ جنگ ) مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور شہر کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ مرکز 106راوی روڈ میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں مرکزی امیر پروفیسر علامہ ساجد میر نے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں امیر شہر ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی‘ ناظم حافظ بابر فاروق رحیمی‘ ناظم مالیات شوکت ضیاء چوہدری‘ سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد علی یزدانی شامل ہیں۔ جبکہ مولانا محمد یوسف پسروری‘ قاری محمد عزیر‘ مولانا محمد نواز چیمہ‘ مولانا حافظ اعظم قاسم‘ جناب حفیظ الرحمن بن حاجی عبدالرزاق‘ حاجی غلام نبی‘ رانا عبدالوحید نائب امراء ہوں گے۔ حافظ ممتاز حسین‘ مولانا ناصر مدنی‘ مولانا نعمان مختار لکھوی‘ مولانا عبدالستار زاہد‘ ظہور الاسلام‘ مولانا محمد حسن سعید‘ حافظ عمر یزدانی‘ حافظ زبیر حیدر‘ ملک محمد اسلم کھوکھر‘ میاں عامر بشیر نائب ناظمین ہوں گے۔
تازہ ترین