• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع بھر میں خطرناک جھولے فوری بند کرنے کا حکم، خصوصی ٹاسک فورس تشکیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنرملتان نے ضلع بھر میں تمام خطرناک جھولے فوری بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے،انہوں نے متعلقہ افسران کو پارکس اور عوامی مقامات پر لگائے گئے جھولوں کی فوری انسپکشن کرنے کی ہدایت کی ہے ،اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آغا ظہیر عباس شیرازی کی سربراہی میں خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے،اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ تحصیلوں میں خطرناک جھولوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرینگے ،ڈپٹی کمشنرمدثر ریاض ملک نےکہا ہے کہ پی ایچ اے تمام پارکس کے جھولوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ فوری ضلعی انتظامیہ کو جمع کراے،تفریح کے نام پر معصوم بچوں کی زندگی کو داؤ پر لگانے نہیں دینگے،حفاظتی ضابطہ اخلاق پرپورا اترنے والے جھولوں کو ہی چلنے کی اجازت دی جائے گی ۔
تازہ ترین