• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کی رخصت، بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ملتوی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان نے اچانک رخصت لے لی جس کے باعث بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ، ذرائع کے مطابق پی ایچ اے ملتان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 77 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی جانی تھی لیکن ڈی جی نے اچانک بیماری کا بہانہ بنا کر رخصت لے لی جس کی وجہ سے بی او ڈی کی میٹنگ ملتوی کر دی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی علی اکبر بھٹی کی چند افسران کے ساتھ ذاتی چپقلش کی وجہ سے معاملے کو لٹکایا جارہا ہے ، ڈائریکٹر جنرل عدالت کے طلب کرنے پر بھی پیش نہ ہوئے، دوسری جانب ملازمین میں ایک بار پھر بے چینی اور مایوسی پھیل گئی ہے، واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل علی اکبر بھٹی کی سست روی کے باعث ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کا عمل2ماہ سے رکا ہوا ہے ۔
تازہ ترین